image
secp-logo
udl.com.pk »   مینجمنٹ پروفائل
مینجمنٹ پروفائل

اطہر نقی

جناب اطہر نقی صاحب کے پاس قومی اور بین الاقوامی سطح کے اداروں کاکاؤنٹس، اسٹریٹجک اینڈ کارپوریٹ فنانس، اور مالی معاملات میں مشاورت، کارپوریٹ تنظیم نو ، آڈٹ ، اسٹاک مارکیٹ آپریشنز ، انضمام و حصول اور ٹیکس معاملات میں مشاورت کے سلسلے کا 35سالہ وسیع تجربہ ہے۔
جناب اطہر نقی صاحب نے اپنی آرٹیکل شپ ایک معروف چارٹرڈ اکاؤ نٹنٹس فرم اے ایس فرگوسن اینڈ کو سے مکمل کی۔ انہوں نے چیف فنانشل آفیسر(CFO) کے عہدوں پر اور دیگر اعلٰی انتظامی سطح پر UDL گروپ، دیوان مشتاق گروپ، TCS اور ڈولمین گروپ کے ساتھ کام کیا ہے۔ اُن کے پاس رئیل اسٹیٹ کے کاروبار، ٹریژری آپریشن، ڈسٹری بیوشن ، ٹیکسٹائل اور چینی کی صنعت کا وسیع تجربہ ہے۔
اس وقت جناب اطہر نقی صاحب چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)کی حیثیت سے فرسٹ UDL مضاربہ میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ وہ مضاربہ اور مینجمنٹ کمپنی کے تمام امور کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

شجاع مالک
یونیورسٹی آف ایسٹ لندن سے اکاؤنٹنگ اور فنانس میں گریجویشن کی، جناب شجاع مالک15سال سے زائد کا بنکاری، زرعی کیمیکل مارکیٹنگ اور اسٹاک ٹریڈنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس وقت جناب شجاع مالک، ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرسٹ UDL مضاربہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اُن کی فرائض میں فارماسیوٹیکل ڈویژن کی مینیجمنٹ کے علاوہ مضاربہ کی لیز اور اسٹاک پورٹ فولیو کے انتظام کی ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے Searleپاکستان لمیٹڈ اور یونائیٹڈ برانڈز لمیٹڈ جیسی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں بورڈ ممبر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔

سیّد عامر حسین
سیّد عامر حسین نے اکنامکس اور فنانس میں کراچی یونیورسٹی سے اپنا ماسٹرز کیا اور کینیڈا کے انسٹی ٹیوٹ آف فنانس کنسلٹنٹس سے فنانس کنسلٹنٹ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سرفہرست آڈٹ فرم BDOابراہیم اینڈ کمپنی سے اپنی آرٹیکل شپ مکمل کی، اس کے علاوہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس سے انٹرمیڈیٹ کیا۔ جناب عامر حسین اس وقت فرسٹ UDL مضاربہ میں چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ کراچی کے ایک مشہور بروکریج ہاؤس سے وابسطہ تھے۔ مضاربہ میں اُن کی ذمہ داریوں میں مضاربہ اور مینجمنٹ کمپنی کی مجموعی مالی سرگرمیوں اور قانونی معاملات کی دیکھ بھال شامل ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں تجربے کی بدولت اُن کی ذمہ داریوں میں مضاربہ پورٹ فولیو کے انتظامی امور اور SECPکی طرف سے جاری کردہ قوانین اور قواعد و ضوابط / ہدایات کی روشنی میں مسائل اور اُن کے حل میں مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ اُن کے پاس فنانس کے شعبہ ، کاروباری منصوبہ بندی اور فزیبلٹی مطالعہ، آڈٹ، رِسک مینجمنٹ، بجٹنگ اور مالی تجزیہ میں پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہیں۔